ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / نظر بند ایرانی اصلاح پسند سیاست داں کی روحانی کی حمایت

نظر بند ایرانی اصلاح پسند سیاست داں کی روحانی کی حمایت

Tue, 16 May 2017 18:34:29  SO Admin   S.O. News Service

تہران،16مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایران میں سیاسی سرگرمیوں کی پادش میں کئی سال سے گھر پر نظر بند اصلاح پسند سیاسی رہ نما مہدی کروبی نے بھی آئندہ جمعہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر حسن روحانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سنہ 2011ء سے مسلسل گھر پر نظر بند ایرانی سیاست دان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ 19 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کو دوبارہ صدر بنانے کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے اپنے حامی ووٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ نئے صدارتی انتخابات میں صدر روحانی کو ووٹ دیں۔مہدی کروبی نے عوام پر زور دیا کہ وہ جمعہ کے روز گھروں سے نکلیں اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔فارسی نیوز ویب پورٹل ’سحام نیوز‘ کے مطابق مہدی کروبی نے کہا ہے کہ وہ خود بھی حسن روحانی کے حق میں ووٹ دیں گے۔قبل ازیں ایران کے سابق اصلاح پسند صدر محمد خاتمی نے بھی حسن روحانی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ وہ ایک بار پھر حسن روحانی کو جتوانے کے لیے اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔محمد خاتمی کا کہنا تھا کہ حسن روحانی کی حکومت تمام تر مشکلات کیباوجود کامیاب رہی ہے اور آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھی حسن روحانی جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔


Share: